اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا شہری تنصیبات پر امریکی اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کو امریکا اور اسرائیل کے شہری تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکولوں اور زچگی وارڈز پر حملے انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات شرمناک ہیں،دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو دہشت گرد کہنے والے خود معصوم افراد کا قتل عام کر رہے ہیں، ایران نے کوئی جرم نہیں کیا اور ہمیشہ امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات اور تعمیری تعاون پر یقین رکھتا ہے، ایرانی عوام کا اتحاد دشمن کی سازشوں کی ناکامی کی وجہ بنا، جنگ کے دوران ایرانی ہلال احمر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

21 hours ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

21 hours ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

21 hours ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

21 hours ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

21 hours ago