اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا ظالموں کے قبضے میں ہے امریکی جنگی پالیسیوں پر پوپ لیو کی سخت تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ
رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہارم نے کیمرون میں خطاب کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر شدید تنقید کی اور جنگ، ظلم اور مذہب کے غلط استعمال کو انسانیت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے جنگی اخراجات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چند ظالم حکمرانوں کے باعث تباہی کا شکار ہو رہی ہے اور اس صورت حال کو بدلنے کے لیے فوری طور پر راستہ تبدیل کرنا ہوگا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کیمرون کے شہر بامینڈا میں خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو چہارم نے عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ اربوں ڈالر جنگوں اور تباہی پر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ انسانیت کی فلاح کے لیے وسائل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔پوپ لیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا چند ظالموں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے اور اس صورت حال کو فوری طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو مذہب کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ مقدس چیزوں کو اندھیرے میں گھسیٹنے والے قابل افسوس ہیں اور مزید کہا کہ ایسے لوگ مذہب کو فوجی، معاشی یا سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر کے انسانیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔پوپ لیو چہارم نے حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ نے صلح کرانے والوں کو خوشخبری سنائی ہے، اس لیے دنیا کو جنگ کے بجائے امن کا راستہ اپنانا چاہیے۔اس سے قبل بھی پوپ لیو چہارم نے ایران کے خلاف امریکی جنگی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور جنگ بندی سے قبل سخت بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پوپ کے مؤقف سے اتفاق نہیں رکھتے، ان کے مطابق پوپ کی پالیسی ’انتہائی کمزور‘ ہے۔کیمرون کے انگریزی بولنے والے علاقوں میں جاری تنازع، جو تقریباً ایک دہائی سے جاری ہے، ہزاروں جانیں لے چکا ہے اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر چکا ہے۔ پوپ کے دورے سے اس بحران کے حل کی امیدیں بھی وابستہ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذہبی رہنما مل کر امن کے قیام میں کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ تنازع ابھی مذہبی جنگ میں تبدیل نہیں ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

3 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

3 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

3 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

3 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

3 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

3 hours ago