اردو نیوز اپڈیٹس

ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو طاقت سے روکا جائے گا سربراہ امریکی فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ساحلی پٹی اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی کررہے ہیں. سمندری ناکہ بندی ایران جانے والے تمام جہازوں کے لیے ہے. آبنائے ہرمز سے کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں. امریکی افواج ایک اشارے پر حملے کے لیے تیار ہے۔واشنگٹن میں جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو ایرانی بندرگاہوں میں داخل یا وہاں سے نکل رہے ہیں اور ناکہ بندی کا نفاذ ایران کی علاقائی سمندری حدود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پانیوں میں بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندی کسی ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ تمام جہازوں پر لاگو ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ جنرل ڈین کین کے مطابق امریکی فوج ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ایران کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کا بھی تعاقب کیا جائے گا۔جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو روکا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے تاہم ابھی تک کسی جہاز کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، امریکی افواج ایک اشارے پر حملے کے لیے تیار ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے مزید کہا کہ بحری ناکہ بندی کا مقصد تیل کی سپلائی روکنا ہے. اب تک 13 جہازوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے. ناکہ بندی کے باعث ایران کی برآمدات رک گئی ہیں۔دوسری جانب امریکا نے ایران کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایسے تمام جہازوں کو بھی شامل کرلیا ہے، جن پر ممنوعہ سامان کی ترسیل کا شبہ ہو، امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران جانے والے مشتبہ جہازوں کی تلاشی لی جائے گی اور قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ایسے جہاز “بیلیجرنٹ رائٹ ٹو وزٹ اینڈ سرچ” کے تحت آئیں گے، جس کے تحت امریکی افواج کو انہیں روکنے اور جانچنے کا اختیار حاصل ہوگا۔امریکی حکام نے بتایا کہ ممنوعہ سامان میں اسلحہ، اسلحہ کے نظام، گولہ بارود، جوہری مواد، خام اور ریفائنڈ تیل، آئرن، اسٹیل اور ایلومینیم شامل ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا پہلے ہی ایران پر بحری ناکہ بندی نافذ کرچکا ہے اور اب اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

3 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

3 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

3 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

3 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

3 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

4 hours ago