پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہنے والے افراد اب مہینوں تک رات کی تاریکی کو دیکھ نہیں سکیں گے۔جی ہاں واقعی امریکی ریاست الاسکا کے ایک شہر Utqiagvik جسے اب بیرو کہا جاتا ہے، میں 10 مئی کو آخری بار سورج غروب ہوا۔10 مئی کو وہاں کے وقت کے مطابق رات ایک بج کر 48 منٹ پر سورج غروب ہوا اور محض 69 منٹ بعد یعنی 2 بج کر 57 منٹ پر پھر طلوع ہوگیا۔اب وہاں سورج 2 اگست یا 84 دنوں تک دوبارہ غروب نہیں ہوگا۔آرکٹک سرکل میں واقع اس شہر کو ہر سال اس طرح کا تجربہ ہوتا ہے، جس دوران 10 مئی سے 2 اگست کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا۔اس طرح کے تجربے کے لیے مڈ نائٹ سن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے کو موسم سرما میں قطبی رات کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔یعنی وہاں 2 ماہ سے زائد عرصے تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔عموماً 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج جنوری کے تیسرے عشرے میں طلوع ہوتا ہے اور وہاں رہنے والے 64 دنوں تک سورج کی روشنی سے محروم رہتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…