اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی منڈی میں سونےکی قیمتیں گرگئیں ایک ہی دن میں کتنا سستا ہوا؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ برقرار ہے اور آج بھی قیمتی دھات ایک فیصد سستی ہوگئی۔گزشتہ جمعے کو سونے کی قیمت 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آج اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 519 ڈالر 94 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3 ہزار 519 ڈالر فی اونس پر آگئی۔سونے کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 40 ڈالر 41 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ پلاٹینم 1.2 فیصد سستا ہوکر ایک ہزار 260 ڈالر 32 سینٹ فی اونس پر آگیا۔اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 850 ڈالر 45 سینٹ فی اونس پر آگیا۔اے این زیڈ کی تجزیہ کار سونی کماری کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بنیادی وجہ حصص کی مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ تھاجہاں سرمایہ کاروں کو مارجن کالز کی ادائیگی کے لیے نقد رقم درکار تھی۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال مارکیٹ میں استحکام اور قیمتوں میں محدود اتار چڑھاؤ کی صورت حال برقرار ہے اور سرمایہ کار مزید واضح اشاروں کے منتظر ہیں۔سونی کماری کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی بھی سونے کی قیمتوں کے لیے ایک بڑا منفی عنصر ہے کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے دیگر کرنسیوں میں سونا خریدنے والے سرمایہ کاروں کے لیے یہ مہنگا ہوجاتا ہے۔او سی بی سی کے تجزیہ کاروں نے اپنی تجزیاتی نوٹ میں کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ سونے کی قیمتوں پر موجود منفی دباؤ بالآخر ختم ہوجائے گا تاہم 2027 کے ابتدائی مہینوں تک قیمتوں میں بحالی محدود رہ سکتی ہے جس کے بعد بہتری کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

2 minutes ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

5 minutes ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

7 minutes ago

حوثیوں کا سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر حملہ اتحادی فوج کی بھی یمن میں جوابی کارروائی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی سب سے بڑی راس…

10 minutes ago

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل امریکی عدالت نے چینی کمپنی کو مجرم ٹھہرا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی وفاقی عدالت نے چین کی معروف ٹیلی کام ٹیکنالوجی کمپنی…

13 minutes ago

وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز کو چینی اسٹیشن سے خلائی سفر پر روانگی کی مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…

23 hours ago