اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی پر قابو پایا گیا، جس کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہوا اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول بہتر ہوا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ریاست نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، جو دہشتگردی کے خلاف ریاست کا متفقہ فیصلہ تھا، وفاقی و صوبائی حکومتوں، افواج پاکستان اور تمام اداروں نے متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ سوات سے بلوچستان اور جنوبی پنجاب تک دہشتگردی کے خطرات کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقابلہ کیا گیا اور ڈھائی سے 3 سال کے عرصے میں دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، کراچی سے خیبر تک امن قائم ہوا اور ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دوبارہ آباد کرنے اور ان سے مذاکرات کی پالیسی نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو نقصان پہنچایا، دہشتگردوں کی واپسی دراصل چار سالہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا ریورسل تھا۔عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پالیسی پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کیونکہ سیاسی اتفاق رائے کے بغیر اس جنگ میں مستقل کامیابی مشکل ہے، دہشتگرد سخت اہداف کے بجائے نرم اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، امام بارگاہوں، بچوں کی بسوں اور ٹرینوں پر حملے اس کی مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس جیسے حملے کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی، تاہم سکیورٹی اداروں نے آپریشن انتہائی مہارت سے مکمل کیا، دہشتگردی میں اضافے کی ایک وجہ پالیسی کا ریورسل اور بیرونی مداخلت بھی ہے، جبکہ دہشتگردی کی بیرونی معاونت کے شواہد موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، تاہم ریاست نے ہر الزام کا عملی اور مدلل جواب دیا، تاہم واقعے کے صرف آدھے گھنٹے میں ایف آئی آر کا اندراج کئی سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے، وزیراعظم کی جانب سے شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش نے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ جس قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان کیں، وہ دہشتگردی کی حمایت کیسے کرسکتی ہے؟ پاکستان کے پاس دہشتگردی کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے ٹھوس حقائق اور اعداد و شمار موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا عملی ثبوت ہے، بھارت خود بیرون ملک کارروائیوں کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عملی جنگ لڑ رہا ہے،وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل محاذ کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی عناصر تخریب کاری کے ساتھ ساتھ ذہن سازی اور منفی بیانیہ بھی تشکیل دیتے ہیں، ڈیجیٹل ڈومین میں ایک پوسٹ کسی شخص کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

1 hour ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

1 hour ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

2 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

2 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

2 hours ago