اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات تہران امریکی جواب کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنے اور جنگ بندی کے مسودے پر جاری اختلافات کو دور کرنے کے لیے پاکستان نے ایک بار پھر اپنا اہم سفارتی کردار ادا کرنے میں تیزی پیدا کرلی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے جمعرات کے روز تہران میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔اسلام آباد اس وقت دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کی آمد و رفت اور رابطوں کو بحال رکھنے کے لیے ایک معتبر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔اگرچہ اس حالیہ ملاقات کی تفصیلی معلومات ابھی تک باضابطہ طور پر سامنے نہیں لائی گئی ہیں.تاہم وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس سے قبل اسی ہفتے کے اوائل میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے بھی تفصیلی مشاورت کی ہے .جس سے اس دورے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔دوسری جانب ایران کے دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سفارتی پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مجوزہ جنگ بندی کے دستاویز کے الفاظ اور شرائط پر پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے چودہ نکات پر مشتمل اصل متن کی بنیاد پر اب تک کئی مواقع پر دونوں اطراف سے پیغامات کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔اسماعیل بقائی نے مزید واضح کیا کہ ہمیں اس سلسلے میں اب امریکی جانب سے ان کے نقطہِ نظر اور آراء موصول ہو چکی ہیں اور ہم اس وقت ان کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ایک طرف جہاں یہ پردہِ سیمیں کے پیچھے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تو دوسری طرف ایران نے امریکا کی ممکنہ عسکری کارروائیوں کے جواب میں اپنی جنگی تیاریوں کا بھی کھل کر اظہار کیا ہے۔ایران کے ایک عسکری ذریعے نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ تہران کے پاس ایسے جدید ترین ہتھیار موجود ہیں جنہیں ابھی تک سامنے نہیں لایا گیا ہے۔امریکا کے ممکنہ حملوں کا جواب دینے کے لیے ایران کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس فوجی اہلکار نے نیوز ایجنسی ’ریا نووستی‘ کو بتایا کہ ہم نے داخلی سطح پر ایسے جدید ہتھیار تیار کر لیے ہیں جنہیں ابھی تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیا گیا۔روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ایرانی فوجی عہدیدار نے تہران کے پختہ عزم کو دہراتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہم فوجی ساز و سامان اور دفاعی صلاحیتوں کی بات کریں تو ہمارے پاس کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے جو ہمیں اپنے ملک کا دفاع کرنے سے روک سکے۔انہوں نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ہمارا کسی بھی قسم کے صبر یا تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

14 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

14 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

14 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

14 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

14 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

14 hours ago