اردو نیوز اپڈیٹس

روس ماسکو کے ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ایک پولیس اہلکار ہلاک دو زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوکرین جنگ کی چوتھی برسی کے موقع پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے.حکام نے تصدیق کردی۔روسی وزارتِ داخلہ کے مطابق واقعہ منگل کی علی الصبح شہر کے مرکزی علاقے میں ساویلووسکی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا. جہاں ایک نامعلوم حملہ آور نے ٹریفک پولیس کی گشتی گاڑی کے قریب پہنچ کر خودکش نوعیت کا دھماکہ کیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر موقع پر ہلاک جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوکر اسپتال منتقل ہوگئے، جبکہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم حملہ آور کی شناخت اور ممکنہ محرکات سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔یہ دھماکہ ایسے وقت میں پیش آیا جب یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے چار سال مکمل ہونے پر سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ادھر مغربی حکام کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی جگہ نئے اہلکار بھرتی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. تاہم برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج ال کارنز نے واضح کیا کہ اس صورتحال کے باوجود دفاعی اخراجات میں اضافے کے عزم میں کمی نہیں آئے گی۔برطانوی حکومت نے یوکرین کے لیے نئی فوجی، توانائی اور انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ اتحادی ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

9 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

9 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

9 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

9 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

9 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

9 hours ago