اردو نیوز اپڈیٹس

سائنسدانوں نے وائی فائی کا حیرت انگیز استعمال دریافت کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائی فائی کو اب لگ بھگ اسمارٹ فونز کے مالک تمام افراد کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔مگر اب سائنسدانوں نے وائی فائی کا ایک حیرت انگیز استعمال کو دریافت کیا ہے۔درحقیقت وائی فائی نیٹ ورک لوگوں کو بغیر کیمرے، سنسرز یا ان کی مرضی کے بغیر درست طریقے سے شناخت کرسکتے ہیں۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔جرمنی کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن سکیورٹی اینڈ ڈیپنڈایبلٹی کی اس تحقیق میں 197 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔کنٹرول ماحول میں سائنسدانوں نے وائی فائی کو استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 100 فیصد درستگی سے لوگوں کو شناخت کیا۔اس تکنیک کا انحصار ایک قسم کے سگنل پر ہوتا ہے جو ڈیوائسز سے راؤٹر کی جانب واپس جاتا ہے۔یہ تفصیلات بغیر کسی انکرپشن کے ٹرانسمیٹ ہوتی ہیں، یعنی اس کی رینج میں موجود نیٹ ورک اسے پڑھ سکتے ہیں۔ان ریڈیو سگنلز کا تجزیہ کرنے پر سسٹم کی جانب سے مختلف زاویوں سے اس جگہ موجود افراد کی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔محققین کے مطابق ایک اسٹینڈرڈ اور عام وائی فائی ڈیوائس کسی بھی فرد کے شناختی عمل کو مکمل کرنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریڈیو لہروں کا تجزیہ کرنے پر ہم نے اردگرد کی ایک تصویر تیار کی جس میں وہاں موجود افراد بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل کسی عام کیمرے کی طرح کام کرتا ہے، بس لائٹ ویوز کی بجائے شناخت کے لیے ریڈیو ویوز کو استعمال کیا گیا۔محققین کے مطابق اس کے لیے آپ کو فون، اسمارٹ فون یا کسی بھی وائی فائی ڈیوائس کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، سسٹم ان کے بغیر بھی کام کرسکتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وائرلیس نیٹ ورک کا وسیع پیمانے پر استعمال پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔محققین نے بتایا کہ وائی فائی نیٹ ورکس کو جامع نگرانی کے سسٹم کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ تشویشناک ہے کیونکہ اس کا علم کسی کو نہیں ہوتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اور گوگل کے اعلیٰ حکام نے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل نے پاکستان میں اپنا باضابطہ دفتر قائم کردیا، وزیراعظم شہباز شریف…

12 hours ago

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

12 hours ago

یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا خواجہ آصف کی عمران خان پر طنزیہ ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران…

12 hours ago

عید میلاد النبی ﷺ محرم الحرام کی طرز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور سخت پابندیاں

پاکستان نیوز پوائنٹ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پنجاب میں محرم الحرام کی…

12 hours ago

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان…

12 hours ago