اردو نیوز اپڈیٹس

سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے سرکاری دورۂ عراق کے دوران عراقی فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا، پیشہ وارانہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورے کے دوران عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں ایئرچیف نے عراقی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور فضائی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مشترکہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایئر چیف نے عراقی فضائیہ کی تربیت کے شعبے میں پاک فضائیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو بھی اجاگر کیا گیا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ عراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سپر مشاق تربیتی طیاروں میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ عراقی فضائیہ کے سربراہ نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،اس دورے سے پاکستان اور عراق کے درمیان دفاعی اور فضائی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

53 minutes ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

57 minutes ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

1 hour ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

1 hour ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

1 hour ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

1 hour ago