اردو نیوز اپڈیٹس

سعودیہ امارات ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، انہوں نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔دوسری طرف جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز عید ادا کر لی، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے، ایران میں کل عید منائی جائے گی۔ادھر ترکیہ، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، جہاں عیدالفطر آج منائی جائے گی، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کر دیا۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے شہر بھر کی مساجد اور مخصوص مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مرکزی عید اجتماع ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوگا، جہاں روس کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا شیخ راویل گائنت الدین خطبہ دیں گے اور نمازِ عید کی امامت کریں گے، نمازِ عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ تاریخی مسجد، میموریل مسجد “شہداء” اور دیگر مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، جبکہ حکومت کی جانب سے نمازیوں کی سہولت کے لیے اضافی مقامات بھی مختص کیے گئے ہیں، حکام کے مطابق عید کے روز تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھلی ہوں گی، جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عیدالفطر کی مرکزی تقریب کی نشریات قومی ٹی وی چینل “روسیا 1” پر بھی نشر کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس بابرکت موقع سے مستفید ہو سکیں، ماسکو کے نواحی علاقوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے، جہاں نمازیوں کی آمد صبح 6 بجے سے شروع ہوگی جبکہ نماز 7 بجے ادا کی جائے گی۔پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا سمیت مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، کل عید منائی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہےکہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔اس کے علاوہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی…

4 hours ago

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس…

4 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے…

4 hours ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزیر مذہبی امور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکہ نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس…

4 hours ago

ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والا امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکہ کو سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

4 hours ago