اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے امریکی فضائیہ کے 5 ری فیولنگ طیارے تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر حالیہ ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کے 5 ری فیولنگ ٹینکر طیاروں کو نقصان پہنچا، اس بات کا انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کیاہے۔ اخبار کے مطابق دو امریکی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حملہ حالیہ دنوں میں ایرانی میزائلوں کے ذریعے کیا گیا جس میں زمین پر موجود امریکی فضائیہ کے ایندھن فراہم کرنے والے طیارے نشانہ بنے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے۔ اخبار کے مطابق متاثر ہونے والے طیارے KC-135 ماڈل کے ری فیولنگ ٹینکر ہیں، جو فضائی کارروائیوں کے دوران جنگی طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ امریکہ کا ایسا ہی ایک ری فیولنگ طیارہ چند دن پہلے عراق میں ری فیولنگ کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ امریکی حکام نے اسے حادثہ قرار دیا۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق حملے کے بعد سعودی عرب میں طیاروں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ میزائل حملے میں کسی فوجی اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پرنس سلطان ایئر بیس سعودی دارالحکومت ریاض سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ امریکی فوج کے مشرق وسطیٰ میں آپریشنز کی نگرانی کرنے والے کمانڈ ہیڈکوارٹر سینٹ کام نے اس واقعے پر باضابطہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران مختلف واقعات میں امریکی طیاروں کو ہونے والے نقصان کی مجموعی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی تاریخ میں ایک غیر معمولی اور فیصلہ کن…

2 days ago

اٹلی پاکستان کو 6.3 ارب روپے قرض دے گا معاہدے پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو (6.3 ارب روپے) کے…

2 days ago

کراچی حملے پر پاکستان کا افغان طالبان حکومت کو سخت سفارتی ردعمل ڈیمارش جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد…

2 days ago

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

2 days ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم…

2 days ago

دوحا میں کل امن مذاکرات ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی تصدیق ایران نے تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو…

2 days ago