اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب پر ایران کے حملے میں امریکی جاسوس طیارہ تباہ تصاویر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب میں واقع ایک اہم فوجی اڈے پر ہونے والے ایرانی حملے امریکی فضائیہ کا انتہائی حساس جاسوس طیارہ ’ای تھری سینٹری‘ تباہ ہو گیا . جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ان تصاویر میں طیارے کا ریڈار ڈوم زمین پر گرا ہوا اور اس کا ڈھانچہ بری طرح متاثر نظر آ رہا ہے۔اگرچہ امریکی حکام نے ابھی تک ان تصاویر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے. تاہم امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ طیارے پر موجود نشانات اسی مخصوص امریکی نظام کے ہیں جو جنگ کے دوران ’امریکی افواج کی آنکھ‘ تصور کیا جاتا ہے۔دو روز قبل پرنس سلطان ایئر بیس پر ہونے والے اس حملے میں 15 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، اس حملے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں انتہائی مہارت سے طیارے کے ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا. جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کے لیے ڈرونز یا سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل کی گئی درست معلومات کا استعمال کیا گیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے حملے سے قبل اس فوجی اڈے کی تین بار سیٹلائٹ تصاویر لی تھیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ معلومات ایران کو فراہم کی گئی تھیں۔فاکس نیوز کے مطابق، اس حملے میں نہ صرف جاسوس طیارہ بلکہ ایندھن فراہم کرنے والے دو بڑے ٹینکر طیارے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی اسی اڈے پر پانچ ری فیولنگ طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں 6 بیلسٹک میزائل اور 29 ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔امریکی فضائیہ کے پاس اس قسم کے جاسوس طیاروں کی تعداد محض 30 کے قریب ہے اور ان کی جگہ نئے طیارے لانا ایک مشکل اور وقت طلب مرحلہ ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اربوں ڈالر مالیت کا امریکی فوجی ساز و سامان تباہ یا ناکارہ ہو چکا ہے۔پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار کا اندازہ ہے کہ جنگ کے پہلے تین ہفتوں میں ہونے والے نقصان اور طیاروں کی تبدیلی پر 1 ارب 40 کروڑ سے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک کے اخراجات آ سکتے ہیں۔ اس نقصان میں قطر کا وہ ریڈار سسٹم بھی شامل ہے جو خطے میں ایک امریکی اڈے پر نصب کیا گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

2 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

2 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

2 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

2 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago