اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب کا اوور اسٹے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔پیر کو سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جو غیر ملکی اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر سعودی عرب سے روانہ نہیں ہوگا، اس کے خلاف مملکت کے قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد پر 50 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ، 6 ماہ تک قید اور بعد ازاں ملک بدری کی سزا نافذ کی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے اور اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزارت نے تمام غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی مدت کا خیال رکھیں. بروقت مملکت سے روانگی اختیار کریں اور سعودی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی اور سزاؤں سے بچا جا سکے۔بیان کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع 911 پر دی جا سکتی ہے جب کہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں اس مقصد کے لیے 999 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

6 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

7 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

7 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

7 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago