اردو نیوز اپڈیٹس

سونا دو ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جمعہ کو کمی کا شکار رہی اور قیمتی دھات رواں ہفتے خسارے کی جانب گامزن ہوگئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کے باعث سونے کی قیمت میں دباؤ دیکھا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کو 03:36 جی ایم ٹی تک اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ 4,382.50 ڈالر فی اونس پر آگئے۔ سونا جمعرات کو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں قیمت میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتی دھات رواں ہفتے مجموعی طور پر خسارے کی جانب بڑھ رہی ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کے بعد کچھ سرمایہ کار منافع حاصل کر رہے ہیں، جبکہ فوری طور پر سونے کی قیمت کو مزید اوپر لے جانے والا کوئی بڑا محرک بھی موجود نہیں۔ دوسری جانب امریکی مہنگائی کے نسبتاً نرم اعداد و شمار نے بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈالا ہے۔ جولائی میں امریکی پروڈیوسر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ صارفین کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان اعداد و شمار کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو کی ستمبر میں شرح سود بڑھانے کی توقعات کم ہوگئی ہیں۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق اب ستمبر میں شرح سود میں اضافے کا امکان تقریباً 35 فیصد رہ گیا ہے، جو گزشتہ ہفتے تقریباً 55 فیصد تھا۔ ماہرین کے مطابق کم شرح سود سونے کے لیے نسبتاً سازگار ہوتی ہے کیونکہ اس سے منافع دینے والے اثاثوں کے مقابلے میں سونے کی کشش بڑھ جاتی ہے۔ دریں اثنا، امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کی دھمکی نے عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں بھی غیر یقینی برقرار رکھی ہے، جو سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی اسپاٹ قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ پیلیڈیم 1,306.98 ڈالر فی اونس پر تقریباً مستحکم رہا۔ ایک مارکیٹ ماہر کے مطابق اگر سونے کی قیمت 4,400 ڈالر کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو رواں سال کے اختتام تک 5,000 ڈالر فی اونس کی سطح بھی ممکن ہوسکتی ہے، تاہم اس کے لیے مارکیٹ میں مزید تیزی کے محرکات درکار ہوں گی ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

2 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

2 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

3 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

3 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

3 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

3 hours ago