پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، مالی سال 26-2025 میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد رہا جبکہ پرائمری سرپلس مالی سال 26-2025 میں جی ڈی پی کا 2.9 فیصد رہا، مسلسل 3 سال پرائمری سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مالی سال 26-2025 میں محصولات 19 ہزار 800 ارب روپے رہے، محصولات میں 14 ہزار 800 ارب روپے ٹیکس آمدنی رہی، سود کی مد میں ادائیگیاں کم ہوکر 6 ہزار 950 ارب روپے پر آگئی ہیں، اس سے پہلے سال سود کی مد میں ادائیگی کا حجم 8 ہزار 900 ارب روپے تھا۔وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال دفاعی اخراجات 18فیصد اضافے سے 2588 ارب رہے، سبسڈیز 22 فیصد کمی سے 1300ارب کے مقابلے میں ایک ہزار ایک ارب رہیں جبکہ ترقیاتی اخراجات 786 ارب سے کم ہو کر 727 ارب ریکارڈ کیے گئے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…