اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے. جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 500روپے کا بھاری بھرکم اضافہ ہوا. جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار 362روپے ہوگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 431روپے کا اضافہ ہوا. جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549روپے تک جاپہنچی۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 895روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 84 ہزار 600روپے ہوگئی۔اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں چاندی کی قیمت 9 ہزار 782روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ سونے اور چاندی کی یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے رجحان کی عکاس ہیں۔بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں 4 ہزار 595ڈالرز فی اونس کی سطح پر فروخت ہونے والے سونے کی قیمت میں فی اونس 75ڈالرز کا اضافہ ہوا. جس سے سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 670ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

19 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

19 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

19 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

20 hours ago