پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں، جبکہ مزید لاشیں نکالے جانے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے انسانی اعضا کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں طبی معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد یہ تعین ہو سکے گا کہ یہ اعضا کتنے افراد کے ہیں۔حکام نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں نکالی گئی دونوں لاشیں بھی سول اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ سانحے میں اب تک 74 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ تلاش اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب انچارج سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ نے بتایا کہ سول اسپتال لائے گئے بعض انسانی اعضا ایک ہی شخص کے ہونے کا امکان ہے، جبکہ 10 متاثرہ افراد کے ڈی این اے نمونے شناخت کے لیے لے لیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی حصے منہدم ہو چکے ہیں، جس کے باعث ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…