اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آج بھی ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی. جس سے سونا مزید سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی. جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے ہوگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کمی ہوئی. جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 165 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی. جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 83 ہزار 814 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 660 ڈالر فی اونس پر آگیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 513 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 7 ہزار 298 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی چاندی کی قیمت 80.29 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

14 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

14 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

14 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

14 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

14 hours ago