پاکستان نیوز پوائنٹ
تاجروں نے پنجاب حکومت کواسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دیتفصیلات کے مطابق پنجاب میں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف تاجر برادری نے حکومت کو آخری مہلت دیتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔تاجراتحادکےرہنما کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجروں کی تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم نہ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ منگل اور بدھ کو مارکیٹوں میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ جمعہ تک فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔کاشف چوہدری نے کہا کہ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور عید کے قریب ہونے کے باوجود تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیرا فورس کی شکل میں تاجروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کو فوری طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنا چاہیے۔تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔پریس کانفرنس میں مختلف تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بحال کیا جائے تاکہ معاشی نقصان مزید نہ بڑھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…