اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت ہزاروں روپے نیچے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی. جس کے بعد فی دس گرام سونا 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے پر آ گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد اس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی قیمت چار ہزار 601 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر محسوس کیے گئے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

17 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

17 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

17 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

17 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

17 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

18 hours ago