اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ معطل کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 21 جنوری سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان ممالک کے شہری امیگرنٹ ویزہ پروگرام کے تحت ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ایران ،عراق، روس، افغانستان، برازیل اور نائیجیریا شامل ہیں، البانیہ، الجزائر، انٹیگوا اور باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔بنگلادیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بہاماس، بوسنیا کا نام بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ دورے، کولمبیا، کیوبا، جمہوریہ کانگو بھی لسٹ میں شامل ہے۔متاثرہ ممالک کی فہرست میں ڈومینیکا، مصر، اریٹیرا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا کا نام بھی شامل ہے۔گنی، ہیٹی، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغزستان، لاؤس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مقدونیہ، مالدووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔متاثرہ ممالک کی فہرست میں نکارا گوا، کانگو، روانڈا ، سینیٹ کٹس، نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سینیگال، سیرالیون شامل ہیں۔صومالیہ، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان اور یمن کیلئے بھی امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ منجمد کر دی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نئے قومی سلامتی پروگرام اور امیگریشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ویزہ پابندی کے دورانیے اور اس کے ممکنہ اثرات سے متعلق آئندہ تفصیلی ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

16 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

16 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

16 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

16 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

16 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

17 hours ago