اردو نیوز اپڈیٹس

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں ۔۔۔ 19 لاکھ 55 ہزار سے زائد مقدمات ماتحت عدالتوں میں، 3 لاکھ 49 ہزار ہائیکورٹس میں جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 57 ہزار سے زائد مقدمات میں لوگ انصاف کے منتظر ہیں ۔۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 تک ملک بھر کی تمام عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار 135 مقدمات زیر التواء ہیں جس میں 83 فیصد ( 19 لاکھ 55 ہزار 758 ) ملک کی ضلعی عدالتوں ، 17 فیصد ( 4 لاکھ 6 ہزار 377 ) مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ یکم جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں57 ہزار 666 مقدمات التواء کا شکار تھے اور یکم جولائی سے 31 دسمبر 2024 تک عدالت عظمیٰ میں 8 ہزار 496 نئے مقدمات داخل ہوئے ۔۔ اسی عرصے میں 10 ہزار 517 مقدمات پر فیصلے سنائے گئے جس سے مجموعی طور پر 31 دسمبر 2014 تک زیرالتواء مقدمات کی تعداد 57 ہزار 316 ہوگئی۔ پاکستان کی پانچوں ہائیکورٹس میں 3 لاکھ 47 ہزار 383 مقدمات التواء کا شکار تھے اس عرصے میں 1لاکھ 16ہزار 617نئے مقدمات داخل ہوئے جبکہ 1لاکھ 11ہزار 996مقدمات ہائیکورٹس نے نمٹائے اور 31دسمبر 2014 تک مجموعی طور پر پانچوں ہائیکورٹس میں 3لاکھ 48ہزار 983 مقدمات زیرالتواء ہوگئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 98 ہزار 5 مقدمات زیرالتوا ہیں ۔۔ سندھ ہائیکورٹ زیر سماعت مقدمات کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں زیرالتوا کیسز کی مجموعی تعداد 86ہزار 421 ہوگئی۔ پشاور ہائی کورٹ میں یہ تعداد 40 ہزار 667 ،
اسلام آبادہائیکورٹ میں 18ہزار 618 ہے ۔۔۔ اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 5ہزار 272 ہے۔۔۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

10 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

10 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

10 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

10 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

10 hours ago