اردو نیوز اپڈیٹس

سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیفا ورلڈکپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دے کر سپین نے بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے کا منفرد ریکارڈ قائم کر ڈالا۔فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں سپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا۔سپین کی جانب سے فیصلہ کن گول فیران ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا، اس کامیابی کے ساتھ سپین فٹبال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا، سپین نے 2023ء میں ویمنز کا فٹبال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔سپین میں شائقینِ فٹ بال اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے آئے، سپین کے دارلحکومت میڈرڈ، بارسلونا اور دیگر شہروں میں شہریوں نے خوب جشن منایا۔ہسپانوی شہریوں کی بڑی تعداد سپین کا قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر خوشی کا اظہار کرتے رہے، شہریوں نے فٹبال کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

23 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

23 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

23 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

23 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

23 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

23 hours ago