اردو نیوز اپڈیٹس

سڈنی حملے پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ ناکام ملزمان بھارتی نکلے نوید اکرم کے ساتھی کی تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ
سڈنی حملے میں ملوث افراد کا تعلق بھارت سے ثابت ہوگیا۔ نوید اکرم کے ایک قریبی ساتھی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حملے کے ملزمان بھارتی پس منظر رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق بھارت سے ہے، جبکہ نوید اکرم کی والدہ اٹلی سے تعلق رکھتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستان پر الزامات عائد کرنے والا بھارت خود اس معاملے میں گھرتا دکھائی دیتا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڈنی حملہ آوروں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا امکان زیرِ تفتیش ہے۔ پولیس کو حملہ آوروں کی گاڑی سے داعش کا سیاہ پرچم بھی ملا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ باپ بیٹے نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا.جس کی نوعیت جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ماضی میں بھی آسٹریلوی شہریوں کے فلپائن میں سرگرم دہشت گرد عناصر سے روابط سامنے آتے رہے ہیں۔ فلپائن میں فعال داعش کی شاخ کو آسٹریلیا نے 2017 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔سڈنی حملے کے ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کے پاکستان سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا، نہ ہی پاکستان میں ساجد اکرم کے کسی خاندانی نیٹ ورک کے شواہد ملے ہیں۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کمیونٹی بھی دونوں افراد کی شناخت سے لاعلم نکلی۔ آسٹریلوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ باپ اور بیٹا دونوں آسٹریلوی شہری ہیں۔آسٹریلوی حکام کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آئے تھے اور 2001 میں ان کا ویزا پارٹنر ویزے میں تبدیل ہوگیا۔ نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا اور وہیں پرورش پائی۔ حملے کے چند ہی منٹ بعد پاکستان مخالف ایک منظم مہم شروع کردی گئی اور نوید اکرم نام کے ایک نوجوان کو واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

10 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

10 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

10 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

10 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

10 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

11 hours ago