اردو نیوز اپڈیٹس

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 دہشت گرد ہلاک پاک فوج کا جوان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک بہادر جوان نائیک یاسرخان مادرِ وطن پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 34 سالہ نائیک یاسر خان جن کا تعلق ضلع مردان سے تھا. دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید نے آخری دم تک فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جو وہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال کر چکے تھے. علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمتِ عملی “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا تھا جب کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

23 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

23 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

23 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

24 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

24 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

24 hours ago