اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز کا ژوب میں جامع سینیٹائزیشن آپریشن 10 خوارج جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 فروری 2026 کو ضلع ژوب بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں 25 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں جامع سینیٹائزیشن آپریشن کیا، آپریشن کا مقصد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چھپے ہوئے خوارج کا تعاقب کرنا تھا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے مختلف راستوں پر خوارج کا سراغ لگایا اور ان کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید دس خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

13 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

13 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

13 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

13 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

13 hours ago