اردو نیوز اپڈیٹس

لڑکی نے ChatGPT کے ذریعے 2 افراد کو قتل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنوبی کوریا میں 21 سالہ نوجوان لڑکی نے دو افراد کو اپنے جال میں پھنسا کر چیٹ پی ٹی کی مدد سے قتل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورین پولیس نے 21 سالہ لڑکی کو دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ نے ایک ہی انداز میں دو افراد کو اپنے جال میں پھنسا کر چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے قتل کیا۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے یہ وارداتیں دارالحکومت سیئول میں انجام دیں۔ اس نے پہلے ایک شخص کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا، جس کے بعد اس کو چھوٹے ہوٹل میں بلا کر خواب آور گولیاں نشہ آور مشروب میں ملا کر بے ہوش کیا اور پھر اس کی جان لے لی۔ اسی انداز میں اس نے دوسرے شخص کو بھی قتل کیا۔گرفتار ملزمہ سے تفتیش میں پتہ چلا کہ اس نے گزشتہ سال 2005 میں بھی ایک شخص کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔نوبی کوریا کی پولیس نے 21 سالہ ایک نوجوان لڑکی کو دو افراد کو ”صدمے خیز ”انداز میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، جس نے مقامی عوام میں شدید ہلچل مچا دی۔حکام کے بیان کے مطابق ملزمہ نے پہلا شکار دار کو دارالحکومت سیول کے ایک چھوٹے ہوٹل میں لُبھایا، جہاں اس نے اسے نیند آور گولیاں اور شراب کے مرکب سے بے ہوش کر کے ہلاک کر دیا۔چند ہفتوں بعد اس نے یہی طریقہ کار دوسرے شکار کے ساتھ بھی دہرایا۔ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے دسمبر 2025 میں بھی قتل کی ایک کوشش کی تھی۔تحقیقات میں ملزمہ نے یہ بھی سنسنی انکشاف کیا کہ اس نے یہ دونوں قتل چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کیے۔ ملزمہ کے مطابق اس نے قتل کے لیے دوا کی مطلوبہ مقدار جاننے کے لیے ChatGPT کا استعمال کیا اور یہ سوالات ریکارڈ کیے کہ کس طرح دواؤں کو شراب کے ساتھ ملا کر کسی کو موت کی نیند سلایا جا سکتا ہے۔تحقیقاتی اداروں کی ملزمہ سے تحقیقات ابھی جاری ہیں جب کہ اس کو مقدمے کی کارروائی سے قبل مکمل نفسیاتی جائزے کے لیے رکھا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

8 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

8 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

8 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

8 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

8 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

8 hours ago