پاکستان نیوز پوائنٹ
بنوں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی اور سیکورٹی فورسز نے بنوں کے علاقوں گریڑہ شاہ جہاں، کنگر و دیگر ملحقہ دیہات میں زرگل عرف انکل گروپ کے دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے تین بدنام زمانہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آپریشن سربلندی کے نام سے کیے جانیوالے گرینڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور سہولتکاری میں ملوث عناصر کو نشانہ بنایا گیا، کامیاب مشترکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ہلاک خوارجیوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر زرگل عرف انکل گروپ سے ہے جن میں زرگل کا بھتیجا بھی شامل ہے، ہلاک خارجی دہشتگرد پولیس، سیکیورٹی فورسز، مقامی امن کمیٹیوں کے سربراہان اور عام عوام پر حملوں، بھتہ خوری اور لوٹ مار سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد سہولتکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، قیام امن و عوام کے تحفظ کیلئے جاری آپریشن میں پولیس، سیکیورٹی فورسز، محکمہ انسداد دہشتگردی کی کمال کوآڈینیشن سے کامیابیاں حاصل ہوئیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بہترین کارروائی پر بنوں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز کے شیر دل جوانوں کو شاباش دی، عوام کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور حکومتی رٹ قائم رکھنے کیلئے مشترکہ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کی غیور عوام اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ ہیں، خارجیوں اور سہولتکاروں کا منطقی انجام قریب ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی چین کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم…
پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کرتے ہوئے…