اردو نیوز اپڈیٹس

سیکیورٹی آپریشنز خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چند روز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف چند روز کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی ڈیٹونیٹنگ ریموٹ، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے تباہ کردی گئیں۔بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف مستونگ، ماشکیل، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لے کر تباہ کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے فتنے کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…

2 hours ago

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

ماشاءاللہ بالکل فٹ ہیں بہن سیاسی فائدے کیلئے بھائی کی صحت پر غلط بیانی نہیں کرے گی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…

3 hours ago

عمران خان کو معائنہ کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…

3 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…

3 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…

3 hours ago