پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر غیر معمولی معاشی دباؤ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی بڑی معاشی ناکہ بندی کرنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن آبنائے ہرمز اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل سے متعلق معاملات پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھتا ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایرانی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا مقصد ایرانی حکومت پر دباؤ بڑھانا اور ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو ایسی سطح تک لے جایا جائے گا. جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…