اردو نیوز اپڈیٹس

سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 مریم نوازنے قرعہ اندازی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح ہوگیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کردیا 25 سال میں 20 ہزار ٹریکٹر اوردو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر کا ریکارڈبن گیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباددی اور قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا مبارک ہو۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی۔صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لئے 4 لاکھ 27 ہزار پانچ ایکڑ کے مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا،پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو ئی ہیں،2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔ ریفنگ میں بتایاگیاکہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کے دوران دو فیز مکمل ہوگئے جس میں21 ہزار ٹریکٹر دئے جا چکے ہیں،سی ایم ٹریکٹر سکیم کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹر دئیے جائیں گے ،پنجاب میں 10,000 ایکڑاراضی پر 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50فیصد سے بھی کم ہے۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کومزیدبتایاگیاکہ پنجاب کی زرعی معیشت میں ٹریکٹر سب سے اہم مشین ہے،قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث چھوٹے اور درمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا دشوار بن گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

13 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

13 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

14 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

14 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

14 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

14 hours ago