اردو نیوز اپڈیٹس

کیا آپ پی ایم اسکیم سستی الیکٹرک موٹر سائیکل کے اہل ہیں؟ جانیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم کے تحت سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد منصور نے حکومت کی جانب سے ای وی اسکیم میں الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشوں پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں۔حماد منصور نے بتایا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں آئندہ 5 سال کے لیے 100 ارب مختص کیے گئے۔ وزیراعظم نے رواں مالی سال کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں پر فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ جب کہ الیکٹرک رکشا اسکیم کے تحت ہر رکشے پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔سی ای او نے کہا کہ اسکیم کے تحت وزیراعظم ای وی بائیکس کی قیمت دیگر برانڈز سے 50 سے 60 ہزار سستی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جون تک 76 ہزار موٹر سائیکل فراہم کرنے کا ہدف ہے۔حماد منصور نے کہا کہ اس اسکیم سے صرف وہی مستفید ہو سکتے ہیں، جن کی عمر 18 سال سے زائد اور وہ ڈرائیور لائسنس بھی رکھتے ہیں۔سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی الیکٹرک موٹر سائیکل 100 فیصد شفاف ہے اور اس اسکیم کے تمام مراحل خودکار نظام سے منسلک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے بچاتی ہے بلکہ ہر ماہ پٹرول کی مد میں 8 ہزار روپے کی بچت بھی کرے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

13 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

13 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

13 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

13 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

13 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

13 hours ago