اردو نیوز اپڈیٹس

شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ‘پرنس’ کا لقب واپس لیتے ہوئے انہیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیدیا۔بکنگھم پیلس کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پرنس اینڈریو کو اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا اور انہیں ‘پرنس’ کے لقب سے نہیں پکارا جائے گا، اب وہ شاہی رہائش گاہ رائل لاج سے منتقل ہو کر نجی رہائش اختیار کریں گے۔بکنگھم پیلس کے بیان میں کہاگیا کہ یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کی ساکھ کو محفوظ رکھنےکے لیے کیا ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی اور کئی ہفتوں سے شہزادہ اینڈریو کو ان کی جیفری ایپسٹین سے دوستی اور جنسی اسکینڈل کے باعث شاہی خاندان سے الگ کرنے کا مطالبہ بڑھ رہا تھا۔پرنس اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے۔ پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا تھا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔تاہم بادشاہ چارلس نے آج ان سے ‘پرنس’ کا لقب بھی واپس لے لیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے…

11 hours ago

ایک وزیر آج کل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے میں نے جواب دیا تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کی…

11 hours ago

نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…

11 hours ago

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…

11 hours ago

دالبندین فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان…

11 hours ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھر 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی…

11 hours ago