پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کو آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت جہنم واصل کردیے گئے، خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جبکہ خارجی عمر عرف ثاقب تور نے سپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔سکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت سے علاقے میں امن بحال ہو گا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی سرغنہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے، جبکہ آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…