اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر برائے وفاقی تعلیم و کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کیوفد میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ارکان قومی اسمبلی سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم کی طرف سے تجاویز پیش کیں، ملاقات میں وفاقی حکومت کے تحت سندھ و کراچی میں عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے جس نے حکومت کا عوامی فلاح کے حوالے سے ہر اقدام میں ساتھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ایم کیو ایم کی بجٹ تجاویز پر غور کرنے اور ایک قابل عمل و جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

10 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

10 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

10 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

10 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

10 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

10 hours ago