اردو نیوز اپڈیٹس

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج شام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی ہے۔بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں سویلین اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر حالیہ حوثی حملوں کی سخت مذمت کی اور سعودی قیادت سمیت مملکت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں جو عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے سعودی ولی عہد کی قیادت اور وژن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان موجودہ مشکل حالات میں دانش مندانہ قیادت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وہ خود خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

57 minutes ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 hour ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

1 hour ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

1 hour ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

1 hour ago

ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو…

1 hour ago