پاکستان نیوز پوائنٹ
بنگلہ دیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کے اعلانات کے بعد کشیدگی اور ہنگامہ آرائی میں شدت آ گئی جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سے 19 نومبر کے دوران بنگلہ دیش کے 12 اضلاع میں پُرتشدد واقعات، جھڑپوں، آتش زنی اور بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔مظاہرین نے پولیس اسٹیشنز، سیاسی رہنماؤں کے گھروں، سرکاری دفاتر، گاڑیوں، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، مالیاتی اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا۔چٹاگانگ میں سابق عبوری رہنما اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو بھی آگ لگا دی گئی۔رپورٹس کے مطابق پولیس کی 18 گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 74 گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ مختلف مقامات پر 78 دیسی بم دھماکے ہوئے۔ڈھاکا پولیس کے ترجمان کے مطابق عوامی لیگ اور اس سے وابستہ گروہوں کے 71 ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب حکمراں جماعت نے ملک میں جاری تشدد کا ذمے دار عوامی لیگ کے رہنماؤں کو قرار دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ایف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کر دی،…