اردو نیوز اپڈیٹس

صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ میں 12 کھرب وصول کئے جانے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق صارفین سے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35 ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔ جولائی 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 45 ارب جبکہ اگست میں 1 کھرب 15 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں لئے گئے، اسی طرح ستمبر میں صارفین سے لیوی کی مد میں 1 کھرب 11 ارب اور اکتوبر میں 1 کھرب 45 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ نومبر 2025 میں صارفین سے 1 کھرب 51 ارب اور دسمبر میں 1 کھرب 57 ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں لیا گیا، اسی طرح جنوری 2026 میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 کھرب 24 ارب روپے پٹرول لیوی وصول کی گئی۔ دستاویز کے مطابق فروری میں 1 کھرب 20 ارب اور مارچ میں 1 کھرب 37 ارب پٹرولیم لیوی وصول کی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

22 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

22 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

22 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

22 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

22 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

22 hours ago