اردو نیوز اپڈیٹس

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ کی گرفتاری سے قبل پولیس کو چیلنج کرنےکی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہےکہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، آٹھ نو سال میرے پیچھےلگے رہتےہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔مبینہ آڈیو میں ملزمہ انمول نے کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے، پتا نہیں کہاں سے اٹھ کر آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔آڈیو میں ملزمہ کہہ رہی ہے کہ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے، ہم نے پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے، اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کرتی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

5 minutes ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

7 minutes ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو امریکا کی جانب سے پیش…

10 minutes ago

یوگنڈا میں ٹی وی اینکر بادشاہ بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یوگنڈا کی تورو سلطنت میں سابق ٹی وی نیوز اینکر ایڈورڈ روکیدی…

11 minutes ago

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

23 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

23 hours ago