پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اوربعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی۔صدر مملکت نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری کے علاوہ سندھ اورلاہورہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطورمستقل ججزتوثیق کی منظوری بھی دی۔ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز، پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی۔ ہائیکورٹ ججز کے رخصت، پنشن اورمراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ صدر مملکت نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…