اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران امن کے حوالے سے کسی معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران امن کے حوالے سے کسی معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے یا کسی ڈیل کے حق میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ دو تین روز کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے کے قریب پہنچنے کے اشارے ملے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پائیدار امن پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاملات امن کے حق میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم انہوں نے ممکنہ سمجھوتے یا مذاکرات میں پیش رفت کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو بعض بحری جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے سے متعلق مذاکرات بھی اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب فنانشل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو بعض بحری جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے سے متعلق بات چیت بھی اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، پاکستان اور قطر تنازع کے دوران سفارتی کوششوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو ان حملوں اور واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے ہرجانہ ادا کرنا چاہیے جن کا تعلق اسلامی جمہوریہ ایران سے جوڑا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے اس سے قبل آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے، منجمد اثاثے بحال کرنے اور جنگی نقصانات کا معاوضہ دینے سمیت متعدد مطالبات کیے تھے۔آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں سے تنازع شروع ہونے سے قبل دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کا تیل اور مائع قدرتی گیس گزرتی تھی۔ادھر آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کے باعث عالمی معیشت اور تجارت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ سے چین تک تیل کی ترسیل کے لیے سپر ٹینکر کا یومیہ کرایہ تقریباً 5 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو جنگ سے قبل کی لاگت کے مقابلے میں دگنا سے بھی زیادہ ہے۔دوسری جانب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ برطانوی بحریہ کے مطابق خلیج عمان میں ایک کنٹینر شپ اور فوجی فورسز کے درمیان واقعے کی اطلاع ملی، جبکہ یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کی بھی اطلاع سامنے آئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

4 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

4 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

5 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

5 hours ago