پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت اور وزیرعظم نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ صدرِ مملکت نے پاکستان فضائیہ کو کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزید مضبوط اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت ملی ہے۔ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…
پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…