اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی طیارہ وینزویلا کے گرفتار صدر مادورو کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے وینزویلا پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیو یارک کی اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا، جہاں یہ امکان ہے کہ صدر نیکولس کو آئندہ ہفتے مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں منشیات اور اسلحے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا تھا، امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی جس کے بعد ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا آپریشن میں کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی تھی، جبکہ دوسرے حملے کیلئے بھی تیار ہیں، امریکا میں مادورو کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

13 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

13 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

13 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

13 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

13 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

13 hours ago