پاکستان نیوز پوائنٹ
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ خواتین، بچوں، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے معاشرے میں احترام، برداشت اور باہمی وقار کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ میں سول سوسائٹی، ریاستی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کا دن منانے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ انسانی وقار، مساوات اور انصاف کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو خوف، جبر اور امتیاز سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں کو کامیاب فرمائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…