اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں۔ بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں۔ دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں علما کنونشن سے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں، علما کے اس کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔ مذہبی علما کا یہ کنونشن خوارج کے فتنہ کے خلاف قومی اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے علما سے خطاب کرتے ہوئے کہا، قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں۔ بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں۔
یہ صورتحال رہی تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ نہ جادو ٹونے سے اور نہ کسی اور طریقے سے صرف شب و روز محنت سے ملک ترقی کرے گا، پوری قوم کو قومی معاملات پر یکجا ہونا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں قوم اور علما کی دعاؤں سے پاکستان نے بھارت کی مسلچ کردہ جنگ میں اسے شکست دی۔ دشمن حیران اور دوست خوش ہیں کہ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے خلاف معرکہ جیتا بلکہ دوست ممالک اسے اپنی فتح سمجھتے ہیں اور ہمیں مبارک باد دیتے ہیں مگر یہاں اگر زہر آلود پروپیگنڈا کیا جائے تو اسے مسترد کرنا صرف ہماری نہیں سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہر محاذ پر تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے والی افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑانا قبیح ترین حرکت ہے۔ افواج پاکستان کے خلاف زہر آلود پراپیگنڈا کیا جائے تو ہماری فوج کا دفاع کرنا حکومت، علما کرام، اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو بھارت کی مسلط کی ہوئی جنگ کے خلاف معرکہ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی ہے۔ معرکہ حق میں قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکہ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں افواج کی جرات کے ساتھ قیادت کی۔ مسلح افواج کی جرات اوربہادری کے سبب دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت نے کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اُس شخص کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں۔ شہدا نے جانیں قربان کرکے کئی بچوں کو یتیم ہونے سے بچالیا۔ فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

11 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

11 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

11 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

11 hours ago