اردو نیوز اپڈیٹس

صدر آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن کو خط، فائرنگ اور پولنگ میں مداخلت پر تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
قائم مقام صدر آزاد جموں کشمیر چودھری لطیف اکبر نے انتخابی عمل کے دوران پیش آنے والے واقعات پر الیکشن کمیشن کو دو خطوط ارسال کرتے ہوئے فائرنگ، پولنگ میں مداخلت اور ایک وکیل کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر کی جانب سے الیکشن کمشین کو لکھے گئے خطوط میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو قبل از وقت فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود حلقہ ایل اے 31 میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہاتھوں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق ہو چکا ہے، جبکہ پولنگ ایجنٹس کو بھی پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔چودھری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا کہ پولنگ کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں آزادانہ، منصفانہ اور محفوظ انتخابی عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائےدوسری جانب پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ حلقہ ایل اے 36 میں ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے تو بتایا گیا ان کے ووٹ پہلے ہی کاسٹ ہو چکے۔ پیپلز پارٹی نے ویڈیو شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ووٹر کو یہ کہنا کہ اس کا ووٹ کاسٹ ہو چکا جعلی ووٹنگ کا واضح ثبوت ہے۔ مہاراجہ روڈ، پری والا پولنگ اسٹیشن پر متاثرہ ووٹرز کی شکایات کی تحقیقات کی جائیں۔ اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔پیپلز پارٹی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

7 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

7 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

7 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

7 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

7 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago