اردو نیوز اپڈیٹس

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اہم قومی معاملات اور موجودہ سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات لاہور رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم سیاسی امور، ملکی معاملات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی منظرنامے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں حالیہ اہم سیاسی پیش رفت بھی زیر بحث آئی اور مختلف قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات ڈنر کے دوران بھی جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ آئندہ کی ممکنہ پیش رفت اور اہم ترین امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری آج بھی لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

5 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

5 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

6 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

6 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

6 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

6 hours ago