اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ طور پر دستخط کیے. یہ معاہدہ تینوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ کئی برس سے جاری باہمی مشاورت، رابطوں اور مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد امن و سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان پہلے سے موجود کسی دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو منسوخ یا متاثر نہیں کرتا۔ اسی طرح تینوں ممالک کے دیگر ممالک یا عالمی و علاقائی تنظیموں کے ساتھ موجود معاہدے بھی اس معاہدے سے متاثر نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا ایک اہم اصول یہ ہے کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بیرونی مسلح حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ اصول اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت انفرادی اور اجتماعی دفاع کے حق سے ہم آہنگ ہے۔اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ مکہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی بھی ملک کے خلاف نہیں۔ اس کا مقصد وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہے۔ بشرطیکہ وہ اس کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے اور اپنے اختلافات کو باہمی احترام، تعاون اور پُرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے تمام برادر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تنازعات کے پُرامن حل کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور عوام کے لیے زیادہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے عزم پر قائم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

5 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

6 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

6 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

6 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

6 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

6 hours ago