اردو نیوز اپڈیٹس

صدر زرداری کی چین کے صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری اور گورنر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری شین شیاؤمنگ کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک۔چین تعلقات مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نےکہا کہ پاک،چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں،چین کے ساتھ تعلقات نسلوں پرمحیط ہیں۔ صدر مملکت نے زرعی ٹیکنالوجی اور آلات کے میدان میں صوبہ ہونان کی مہارت کو سراہا اور صوبہ ہونان کی ٹیکنالوجی کو پاکستان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کےلئے انتہائی موزوں قرار دیا۔ صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری شین شیاؤمنگ نےکہا کہ ہونان کی جامعات نے پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون کے 12معاہدے کئے ہیں،959 پاکستانی طلبہ ہونان کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیںصدر آصف علی زرداری نے صوبہ ہونان کے گورنر ماؤ ویمنگ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ ہونان کو چیئرمین ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے خاص مقام حاصل ہے،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا نظریہ پاکستانیوں کے لئے قابلِ احترام ہے، پاکستان اور چین کے عوام گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان اورچین کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔اس موقع پرصوبہ ہونان کے گورنر نے پاک چین دوستی کومثالی قراردیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

16 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

16 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

16 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

16 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

16 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

16 hours ago